دن دیہاڑے دس لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی

پیر 22 اکتوبر 2018 23:45

جھنگ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) سرگودھا روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار گن پوائنٹ پر دس لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ساڑھے بارہ بجے سرگودھاروڈ پر واقع مشکور بیوریج ایجنسی سے دو ملازم عمران اورایوب موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بنک میں کیش جمع کروانے کیلئے نکلے جیسے ہی وہ ایجنسی سے باہر آئے دو مسلح افراد نے اپنا موٹر سائیکل روکا اور اسلحہ کے زور پر کیش سے بھرا ہو بیگ چھین لیا جس میں ساڑھے دس لاکھ روپے موجود تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں