ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن‘ ایک لاکھ2ہزار608کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار

جمعرات 1 نومبر 2018 00:20

جھنگ ۔31اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2018ء)ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اب تک 7ارب 7کروڑ 9لاکھ73 ہزار 834روپے مالیت کی ایک لاکھ2ہزار608کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی ہے خلاف ورزی برتنے والوں کو مجموعی طور پر 6لاکھ50ہزار3سو روپے جرمانے اور دو افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ آپریشن کے دوران 767افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔

یہ اعدادوشمار ایک سرکاری ترجمان نے بتائے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے ضلع بھر میں جاری کلین اینڈ گرین مہم کے تحت کئے گئے اقدامات بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ناجائز قابضین اور تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے جس کے تحت 1272مستقل اور1657عارضی تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ ضلع بھر میں ناجائز قابضین اور تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی گئی۔سرکاری املاک کو سو فیصد ناجائز قابضین سے واگزار کروائیں گے۔ اُنہوںنے مزید کہا کہ شجر کاری مہم کے تحت ضلع بھرکو سرسبزو شاداب بنانے کیلئے پودے لگائے جا رہے ہیں۔ سرکاری دفاتر، سکول و کالجز سمیت گلی محلوں میں صفائی مہم کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں