عدالتی حکم پر خاتون کو زدوکوب کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 4 نومبر 2018 21:10

جھنگ۔4 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2018ء) عدالت ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر تھانہ سٹی پولیس نے خاتون کو زدوکوب کرنے اور اس کے کپڑے پھاڑنے کے الزام میں پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے‘ محلہ حیدری کے رہائشی محمد سرفراز نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ریاض وغیرہ پانچ افراد نے مبینہ طور پر اس کی بیوی کو نہ صرف زدوکوب کیا بلکہ اس کے پارچات بھی پھاڑ دئیے عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد پولیس کو ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں