اراضی انتقالات اورفردملکیت کے حصول کے لئے آنے والے افراد کوبہترین خدمات اوررہنمائی فراہم کریں، قائم مقام ڈپٹی کمشنر

جمعہ 9 نومبر 2018 23:23

جھنگ۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2018ء) قائم مقام ڈپٹی کمشنر واحد ارجمند ضیا نے احمد پور سیال کا دورہ کیا۔ انہوں نے لینڈ ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال محمد سرور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنر واحد ارجمند ضیا نے لینڈ ریکارڈ سنٹر میں انتقال اراضی سے متعلق تمام دفتری امور کاجائزہ لیا اور سائلین سے مسائل پوچھے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پرقائم مقام ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اراضی انتقالات اورفردملکیت کے حصول کے لئے آنے والے افراد کوبہترین خدمات اوررہنمائی فراہم کریں اور اراضی ریکارڈ سینٹر میں انتقالات و فرد ملکیت کے لئے آنے والے تمام سائل کے ساتھ نہایت خوش اخلاقی سے پیش آئیں جبکہ بزرگ و خواتین کے کام کو جلد از جلدنمٹا یا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انچارج اراضی سنٹر کو ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے عمل میں تیزی لانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

دریں اثناء انہوںنے سائلین سے مسائل پوچھے اور انکے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ سائلین کے بیٹھنے کے مناسب جگہ اور پینے کا پانی کے انتظامات کئے جائیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے اور جس سے انتقال آراضی سے متعلقہ معاملات میں شفافیت آگئی ہے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال کو ہدایت کی ہے وہ لینڈ ریکارڈ سنٹر کا باقاعدگی سے وزٹ کیا کریں اور تمام معاملات سے متعلق آگاہ رکھے۔ بعد ازاں قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے تحصیل احمد کے مختلف موضعات میں اراضی سے متعلق شکایت پر مسائل سنے اور ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں