سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ملت کالج میں سموگ سے بچاؤکے بارے آگاہی دینے کے لئے خصوصی سیشن کا اہتمام، طلباء میں پمفلٹس تقسیم

جمعہ 9 نومبر 2018 23:23

جھنگ۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2018ء) محکمہ شوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ملت کالج میں سموگ سے بچاؤ بارے آگاہی دینے کے لئے خصوصی سیشن کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت شوشل ویلفیئر آفیسر فضل عباس کالج استاتذہ و دیگر سٹاف اور طلباء نے شرکت کی۔ سموگ سے آگاہی اور بچاؤ کی معلومات پر مبنی طلباء میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

اس سے قبل شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شوشل ویلفیئر آفیسر فضل عباس نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سموگ میں اضافے کی وجہ ہے اس سے بچاؤ کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سموگ سے ناک ، کان ، گلے، سمیت دیگر بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں، شہری ان بیماریوں سے بچاؤ کیلئے صرف ضرورت پڑنے پر سفر کریں، دوران سفر گاڑی کے شیشے بند رکھیں، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ استعمال کریں، جبکہ پیدل چلنے والے ماسک کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سموگ سے بچاو کے لئے محکمہ صحت کی آگاہی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ اور اپنے اردگرد کے افراد کو بھی اس بارے آگاہ کریں۔ مزید برآں چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ اتھارٹی کی قیاد ت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بھی سموگ سے بچاؤ بارے آگاہی دینے کے لئے واک منعقد کی گئی جس میں سموگ کے نقصانات اور بچائو بارے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس دوران ہسپتال میں آنے والے مریضوں ، لواحقین اور شہریوں میں پمفلٹ اورماسک بھی تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں