شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

جمعہ 9 نومبر 2018 23:23

جھنگ۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2018ء) ضلعی انتظامیہ جھنگ کی ہدایت پر شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر محکمہ شوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیر اہتمام صنعت زار میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر عباس عادل نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ممبر ڈی سی سی ریاض نول نے ادا کئے۔

تقریب میںچیئر مین بیت المال کمیٹی ریاض عشرت بھٹی، میڈم نیلم ناصر مگھیانہ،دیگر افسران، سول سوسائٹی اورطالبات اور اساتذہ نے بھرپورانداز میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے کہا کہ شاعر مشرق نے اپنی شاعری کے امت مسلمہ کو خواب غفلت سے جگایا اور غلامی کی زندگی بسر کرنے والوں کو آزادی کی نوید سنائی اور قائد اعظم محمد علی جناح کو مسلم لیگ کی قیادت سونپی جنہوں نے اقبال کے خواب کو پاکستان کی صورت تعبیر دی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ علامہ اقبال کی فکر آج بھی زندہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کی شاعری زندہ شاعری ہے جو ہمیشہ مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ ریاض عشرت بھٹی ،ممبر ڈی سی سی ریاض نول اورمیڈم نیلم ناصر مگھیانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہماری پستی کی وجہ صرف اقبال کے افکار سے دوری ہے آج بھی ہم اگر ان کی دی گئی تعلیمات پر عمل کریں تو کامیابی ہمارا مقدر ہوگی ۔

ہمیں دیکھنا ہو گا کہ کیا ہم خود دار ہیں اور علامہ اقبال کے فلسفہ خودی پر قائم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ قومیں ہمیشہ پیچھے رہ جاتی ہیں جن میں خودی نہ ہو انہوں نے کہا کہ آج وقت کی ضرورت ہے کہ آنے والی نسلوں کوعلامہ اقبال کی تعلیمات سے روشناس کروایا جائے تاکہ ان میں خودداری پیدا ہو ۔قبل ازیں صنعت زار کی طالبات نے خوبصور ت انداز میں کلام علامہ اقبال پیش کیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں