محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام معذوراور خصوصی افراد کے بورڈ سے متعلق اجلاس

جمعہ 9 نومبر 2018 23:23

جھنگ۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2018ء) : محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام معذوراور خصوصی افراد کے بورڈ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے کی۔ اجلاس میں دیگر متعلقہ افسران اور مختلف این جی آوز کے نمائندگان بھی شریک تھے۔ اجلاس میں 110 سے زائد کے خصوصی افراد کی چانچ پڑتال کی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر عباس عادل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق اب ہر پانچ سال کی مدت کے بعد معذور افراد کر سرٹیفکیٹ تجدید کروانا ہوگا۔ حکومت معذور افراد کی فلاح و بہبود اور بحالی کے منصوبوں پر گراں قدر فنڈزفراہم کر رہی ہے۔ معذور اور خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں جن کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تاہم معذور اور خصوصی افراد کیلئے حکومت کی جانب سے دی گئی مراعات ان تک پہنچاناہماری اولین ترجیحات ہونی چاہییں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معذوراور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور بحالی کے حوالہ سے تما م میسر وسائل بروئے لائیں جا رہے ہیں۔ خصوصی افرادمحکمہ سوشل ویلفیئر میں قائم سہولت سنٹر سے رابطہ کرکے رجسٹریشن اور دیگر معاملات بارے معلومات حاصل کرسکتے ہیں جبکہ خصوصی افراد کی تربیت کیلئے ٹیوٹا سے منسلک اداروں میں مختلف کورسزمیں داخلہ کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اجلاس میں تین دسمبر کو خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر ان کی اہمیت اور مقام اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں