سترہ سالہ نوجوان نے ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی

منگل 13 نومبر 2018 23:55

جھنگ ۔ 13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) سترہ سالہ نوجوان نے ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی، ذرائع کے مطابق تھانہ مسن کے علاقہ پیر کوٹ سدھانہ میں حامد سدھانہ کی والدہ نے گذشتہ روز اُسے کبوتر رکھنے سے منع کیا اور ڈانٹا، نوجوان نے ماں کی ڈانٹ کا گہرا اثر لیا اور رات درخت کے ساتھ پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء فیسکو کا لائن مین دوران ڈیوٹی گر کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائئع کے مطابق فیسکو گڑھ مہاراجہ سب ڈویزن کالائن مین 37سالہ اظہر عباس بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر لائنیں درست کر رہا تھا کہ کھمبا ٹوٹ گیا اور وہ زمین پر گر کر موقعہ پر ہی جا ں بحق ہو گیا۔پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔مرحوم کی 5 بیٹیاں اور ایک چار ماہ کا بیٹا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں