جھنگ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مائی ہیر سٹیڈیم میں سرکس اور دیگر تفریحی پروگرامز کا انعقاد

منگل 13 نومبر 2018 23:55

جھنگ ۔ 13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) جھنگ میں عوام کو تفریح فراہم کر نے کے لئے ضلع کونسل اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مائی ہیر سٹیڈیم میں سرکس اور دیگر تفریحی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جھنگ کے عوام کو تفریح فراہم کر نے کیلئے ضلع کونسل اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مائی ہیر سٹیڈیم میں سرکس اور دیگر تفریحی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا افتتاح چیئر مین ضلع کونسل نواب با بر خان سیال، چیئر مین یونین کونسل 33افتخار بسلا نہ ،سی ای او ضلع کونسل انور بیگ اور سر کس کے مالک چوہدری محمد جاوید نے کیا، اس موقع پر محمد معظم پی اے ٹو چیئر مین ضلع کونسل، چوہدری با بر ایم ڈی دھوم انٹر نیشنل سرکس ،محمد طاہر منیجردھوم انٹر نیشنل سرکس سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

نواب با بر خان سیال کا کہنا تھا کہ جھنگ کی انتظامیہ شہریوں کو سستی اور معیاری تفریح فراہم کر نے کیلئے ہر وقت کوشاں ہے اور ایسے پرگرامز گا ہے بگاہے کراتی رہتی ہے تا کہ عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کئے جائیں ۔شہریوں نے ضلع کونسل چیئر مین اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقد کئے گئے رنگا رنگ تفریحی پروگرامز کو سراہا ہے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں