صوفیائے کرام امن کے علمبردار ہیں، صوبائی وزیر تیمور حیات بھٹی

بدھ 14 نومبر 2018 23:53

جھنگ۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) صوبائی وزیر سپورٹس تیمور حیات بھٹی نے کہاہے کہ صوفیائے کرام امن کے علمبردار ہیں انہوں نے ہمیشہ رواداری ، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکرہم اپنی زندگی کے نصب العین کا پرچم بلند کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے دربار حضرت سلطان باہوؒ پر حاضری کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم برزگان دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تاکہ انتہا پسندی اور دہشتگردی جیسے عوامل کا خاتمہ ہوسکے۔ صوفیائے کرام نے ہمیشہ اسلامی اصولوں کے مطابق پر امن معاشرے کی بنیاد رکھی ، آج ہم بھی انہیں اصولوں کو اپنا کر معاشرے میں امن ، محبت اور اخوت قائم کر سکتے ہیں۔ قبل ازیں صوبائی وزیر سابق رکن قومی اسمبلی نجف عباس خان سیال مرحوم رہائش گاہ پر گئے اور مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوںنے کہا کہ مرحوم نہایت ہی شفیق اور مہربان انسان تھے۔ اس موقع پر انہوںنے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔رکن صوبائی اسمبلی رانا شہباز احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں