کلین اینڈ گرین مہم کے تحت مختلف علاقوں سے 142ٹن ملبہ اٹھالیا گیا

بدھ 14 نومبر 2018 23:53

جھنگ۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ضلع بھر میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت صفائی ستھرائی اور شجر کاری کے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں گزشتہ روز جھنگ صدر، سٹیلائٹ ٹائون اور جھنگ سٹی سمیت مختلف علاقوں سے 142ٹن ملبہ اٹھایا گیا۔مذکورہ علاقوں میں صفائی کے بھرپور انتظامات کئے گئے جبکہ شجر کاری مہم کے تحت نواز شریف پارک جھنگ اور تحصیل شورکوٹ باہو پارک میں مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔

(جاری ہے)

قائم مقام ڈپٹی کمشنر واحد ارجمند ضیاء نے کہا کہ شہر کو پاک صاف اور خوبصورت بنانے کیلئے جامع اور موثر حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے ۔ بلدیہ کا عملہ روزانہ کی بنیادوں پر مختلف علاقوں میں صفائی مہم کے تحت فرائض سرانجام دے رہا ہے جبکہ شہر کو مستقل بنیادوں پر صاف ستھرا رکھنے کیلئے صفائی مہم کو بھرپورانداز میں جاری رکھا جائیگا۔ انہوںنے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے چوکوں ، پارکوں اور سڑکوں کے اطراف میں پودے اورپھول لگائے جا رہے ہیں جن کی حفاظت کرنا ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں