نہروں کی صفائی کے حوالہ سے سالانہ بندش شیڈول جاری

بدھ 14 نومبر 2018 23:53

جھنگ۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء)چیف انجینئر انہار سرگودھا زون نے نہروں کی صفائی اور مرمت کے حوالہ سے سالانہ نہر بندی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق لوئر جہلم کینال اور رسول قادرآباد لنگ26دسمبر2018سے 12جنوری 2019 تک بندرہے گی جبکہ اپر جہلم کینال 12 جنوری 2019سے 29جنوری2019اور تھل کینال 13جنوری 2019سے 30جنوری 2019تک بند رہے گی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں