جھنگ میں غیر قانونی بس سٹینڈز کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا

بدھ 28 نومبر 2018 21:56

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) شہر میں غیر قانونی بس سٹینڈز کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالرئوف اعوان اور ڈی ایس پی ٹریفک کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ایوب چوک و دیگر مقامات پر کاروائیاں کی گئیں۔آپریشن کے دوران قائم غیر قانونی اڈوں کو سیل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر عبدالرئوف اعوان نے کہا کہ شہر بھر میں غیر قانونی بس اڈے قائم کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی، ٹرانسپورٹرز حضرات خود ساختہ اڈے ختم کردیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ انہوںنے مزید کہا کہ تجاوزات اور غیر قانونی بس سٹینڈ کی وجہ سے ایوب چوک پر شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا تھا عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے والے عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں ۔

حکومت کی پالیسی کے مطابق سڑکوں اور چوکوں کو تجاوزات سے پاک اور صاف رکھا جائیگا تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ شہر کی حسن کی بحالی تک آپریشن جاری رہیگا۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ ایوب چوک پر مختلف غیر قانونی بس سٹینڈ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سیل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں