ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم سرویا کا سول جج فضل الہی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

بدھ 28 نومبر 2018 21:56

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم سرویا نے سول جج فضل الہی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ارشد علی وڑائچ سپرنٹنڈنٹ جیل، حسن نواز کاٹھیہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹیو، علی امیر شاہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل اینڈ ڈویلپمنٹ نے محمد اعظم سرویا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ کا پروقار استقبال کیا۔ جیل پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ دوران ِ وزٹ محمد اعظم سرویا نے خواتین وارڈ، ہسپتال، نوعمر وارڈ اور بارکوں میں اسیران کے مسائل سنے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ نے 5معمولی نوعیت کے اسیران کو ذاتی مچلکوںپررہاکرنیکاحکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں