جھنگ کے قریب ٹریفک کے حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا

بدھ 28 نومبر 2018 23:07

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) ٹریفک کے حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا روڈ پر اڈا مشین کے قریب ایک موٹر سائیکل کے سامنے بھینس آگئی جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار سڑک پر گر گیا اور پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار اُس کے اوپر سے گذر گئی۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل سوار 27سالہ شان ولد فلک شیر موقع پر ہلاک ہو گیا۔ ریسکیو 1122نے نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں