ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے قتل کے ملزم کو سزائے موت سنا دی

جمعرات 29 نومبر 2018 19:36

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے قتل کے ایک ملزم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

ایڈ یشنل سیشن جج غلام مجتبیٰ خان بلوچ نے ملزم اختر عباس کو سزائے موت اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی۔ جبکہ دوسرے ملزم صفدر عباس کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔واضع رہے کہ ایک سال قبل موٹر سائیکل پر سوارملزمان اختر عباس اور صفدر عباس نے قائم بھروانہ میں راستہ نہ دینے پر ریڑھی بان جاوید اقبال کو قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں