ٹریفک کے حادثات میں ایک شخص ہلاک، 2 زخمی

جمعرات 29 نومبر 2018 19:36

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) ٹریفک کے دو حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 2افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق احمد پور سیال کے قریب سمندوآنہ میں ایک تیز رفتا ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر اُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص احسان اللہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

سڑک کے دوسرے حادثہ میں 2افراد زخمی ہوگئے، یہ حادثہ سرگودھا روڈ پر اللہ ہو ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں ایک کار مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 26سالہ احسن اللہ اور 55 سالہ غلام عباس شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں