جھنگ، منشیات کے خلاف آگہی واک

جمعہ 30 نومبر 2018 17:46

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2018ء) احمدپور سیال اور شورکوٹ میں منشیات کے خلاف آگہی واک منعقد ہوئی۔ واک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سے شروع ہوئی جس کی قیادت سکول کے ھیڈ ماسٹر حفیظ الرحمان اور ڈی ایس پی حافظ غلام مصتفی نے کی۔واک میں اساتذہ، طلبا، پپولیس ملازمین، تاجروں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

واک تھانہ احمد پور سیال جاکر اختتام پذیر ہوئی۔

واک کا مقصد تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک رکھنا ہے۔اسی طرح منشیات کے خلاف واک کا اہتمام شورکوٹ سٹی میں بھی کیا گیا۔ یہ واک گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے شروع ہو کر تھانہ شورکوٹ سٹی میں ختم ہوئی۔ واک کے اختتام پر تقریر میں مقررین نے منشیات کے زہریلے اثرات پر روشنی ڈالی اور منشیات کادھندہ کر نے والوں کی بیخ کنی کا عہد کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں