پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں کی مانیٹرنگ اور ویری فیکیشن کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 30 نومبر 2018 17:46

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ کی زیرصدارت پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں کی مانیٹرنگ اور ویری فیکیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، ساجدعلی چدھڑ اورریاض نول سمیت محکمہ ایجوکیشن اورپاکستان بیت المال کے اراکین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ نے ہدایت کی کہ پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں کی مانیٹرنگ اور ویریفکیشن کر کے کمیٹی دس روز کے اندر اپنی رپورٹ مکمل کریں اور مانیٹرنگ اور ویری فیکیشن کے نظام کی پرفارمے کے مطابق یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مختلف سفارشات کی روشنی میں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا تاکہ بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں کی آڈٹ اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں