جھنگ،آل پاکستان بین الکلیاتی تقریبات اختتام پذیر

ہفتہ 1 دسمبر 2018 18:42

جھنگ ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2018ء) گورنمنٹ پوسٹ گریٹ کالج جھنگ صدر میں 28نومبرتایکم دسمبر 2018تک منعقد ہونے والی آل پاکستان بین الکلیاتی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں جس میںملک بھر سے نامور نعت خواں، قاری،شاعر،ادیب اور معتبر شخصیات نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی شہزاد سلطان ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو پاکستان، نواز خالد عاربی ایڈیشنل سیکرٹری فنانس پنجاب، اعزاز سید ممتاز حسین شاہ سابق چیئر مین تعلیمی بورڈ و ڈی پی آئی پنجاب تھے۔

اختتامی تقریب کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ڈاکٹر ملا خان حیدری نے کی۔ملک بھر سے نامور نعت خواں، قاری،شاعر،ادیب اور معتبر شخصیات نے تقریب کا ماحول خوبصورت اورپررونق بنانے کیلئے قرأت و نعت خوانی، شعرو شاعری، ملی نغمے، نظمیں ،اردو بحث و مباحثہ اورعارفانہ کلام سمیت اپنے خیالات کو پرکشش انداز میں پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں