جھنگ ،ڈاکٹر شہناز مزمل کی تقریب پذیرائی کل ہو گی

ہفتہ 1 دسمبر 2018 20:03

جھنگ ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2018ء) دریچہ ادب ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کی جانب سے محترمہ ڈاکٹر شہناز مزمل کی تقریب پذیرائی اور ایوارڈ 2018آج 02دسمبر بروزاتوار11بجے دن مقامی ہوٹل یوسف شاہ روڈ میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

جس میں ڈاکٹر شہناز مزمل،قمر ہمدانی بانی دریچہ ادب پاکستان،مدثر حبیب جامی صدر دریچہ ادب پاکستان،مرکزی چیئرمین پروفیسر صفدر علی شاہ،فرحین سحردریچہ ادب بزم خواتین ،علی کوثر جعفری،منیف ظفر،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل سمیت دیگر معززین شرکت کریں گے تقریب کی صدارت سرپرست اعلیٰ دریچہ پاکستان سید مطاہر حسین ترمذی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں