خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں،ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی

پیر 3 دسمبر 2018 18:59

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں جن کی مشکلات میں کمی لانا ہم سب کا اولین فریضہ ہے۔ اس ضمن میں حکومت پنجاب خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت اور بحالی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور انکی مشکلات میں کمی لانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ سپیشل ایجوکیشن اداروں میں زیر تعلیم بچوں اور سٹاف کے حوالہ سے تمام حل طلب مسائل فوری حل کئے جائینگے۔

ڈپٹی کمشنر نے معذورافراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے دفتر میں معذور افراد میں ویل چیئرز اور تحائف تقسیم کئے۔دریں اثناء ضلعی انتظامیہ اور ضلع کونسل کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیاء اور چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال نے کی جبکہ محکمہ تعلیم ، صحت ، سوشل ویلفیئر و بیت المال سمیت ،مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء ، سپیشل ایجوکیشن سکولوں کے بچے،سیاسی و سماجی اور سول سوسائٹی کے افراد، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے واک میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد اور انکے بچوں کی تعلیم و تربیت اور دیگر پیشہ وارانہ عملی زندگی میں معاشرے کا مفید حصہ بنانے کیلئے سکولنگ ایجوکیشن اورٹیکنکل ایجوکیشن کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں