جھنگ ، مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:05

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس ضمن میںسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کی قیادت میں لیہ روڈ مظفرگڑھ روڈ اور بھکر روڈ کے اطراف میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں ٹی ایم اے کاعملہ اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران روڈ کے دونوں اطراف عارضی اور مستقل تجاوزات کو ختم کرکے سڑک کو کشادہ کر دیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اٹھارہ ہزاری ظہور حسین نے کہا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ بازاروں اور چوکوں میں سرکاری اراضی پر قابض مافیا خود تجاوزات کا خاتمہ کردے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں