جھنگ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، پولیس نے لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فون اور موٹر سائیکل بر آمد کر لئے

پیر 10 دسمبر 2018 22:01

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) مختلف مقامات پرپولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں ۔قتل ،ڈکیتی اور چوری کی وراداتوں میں ملوث ملزمان گرفتارکر کے لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فون اور موٹر سائیکل بر آمد کر لئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سیف اللہ بھٹی انچارج ہومی سائیڈ اخلاق احمد نول ،ایس ایچ او تھا نہ کوتوالی چوہدری حاکم علی اور انچارج پولیس چوکی علی آباد مبشر چوہدری کے ہمراہ تھا نہ کوتوالی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سٹی سر کل کے تھا نہ جات کی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے چند روز قبل گیارہویں جماعت کے طالب علم کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان ،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کو سر غنہ سمیت گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کی نشاندہی پر آلہ قتل ، بھاری تعداد میں نا جائز اسلحہ اور چوری کے موٹر سائیکل بر آمد کر لئے ہیں۔

ڈی ایس پی سیف اللہ بھٹی کا کہنا تھا کہ جھنگ پولیس جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور ضلع بھر سے جرائم کے خاتمہ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں