نوجوانوں کو حقوق دلواناہماری اولین ترجیح ہو گی، صدریوتھ رائٹس کونسل

بدھ 12 دسمبر 2018 22:08

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) یوتھ رائٹس کونسل کے ضلعی صدر عرفان ماہل،طاہر خان، نجف خان بلوچ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو حقوق دلواناہماری اولین ترجیح ہو گی، جھنگ یونیورسٹی میں داخلہ شروع ہو گا تو انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے مگر نہ جانے جھنگ یونیورسٹی کو اوپن کیوں نہیں کیا جارہا، نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کر نے کا عزم کر رکھا ہے اور انہیں ان کے حقوق کے بارے میں بھی آگاہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب جھنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ثقلین ارشاد منڈ ، انصر یعقو ب سجوکہ ، منظر خان ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں