ریکوری کے اہداف کو سو فیصد ممکن بنا یا جائے،ڈپٹی کمشنر جھنگ

جمعرات 13 دسمبر 2018 19:15

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ ریکوری کے اہداف کو سو فیصد ممکن بنا یا جائے ریو نیو افسران با قا عدگی سے فیلڈ وزٹ کر یں عوامی معاملات اور مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ہمارا مقصد عوام کو سہو لیات اور ریلیف فراہم کر نا ہو نا چاہیے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ریو نیو افسران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس مو قع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو واحد ارجمند ضیاء، اسسٹنٹ کمشنر ز ، تحصیلدار ، نائب تحصیلدار اور دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ جا ئید اد کے وراثتی معا ملات کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی کو تنگ نہ کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر ز با قا عد گی سے کمپیوٹر ائزڈ ریکارڈ سنٹر کا وزٹ کیا کر یں جو انتقالات ابھی تک سکین نہیں ہوئے ان کو بھی جلد سکین کر کے اراضی کو کمپیو ٹر ائزڈ کر یں ۔ڈپٹی کمشنر نے ہد ایت کی کہ افسران جب بھی کوئی رپورٹ کر یں تو وہ نیک نیتی پر مبنی اور واضح انداز میں لکھی گئی ہو اور اس میں جو بھی ریکمنڈیشن دی جائیں کلیئر ہو نی چا ہیے تاکہ فیصلہ کر نے میں آسانی ہو اور اپنی رپورٹ میں کوئی چیز مبہم نہیں ہو نی چا ہیے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں