شہر میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جھنگ

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:06

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ نے صفائی کے عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں گوجرہ روڑ بیگ کالونی سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور بلدیہ کے عملہ کو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔

(جاری ہے)

بلدیہ عملہ کی روزانہ کی بنیادوں پر حاضری چیک کی جائے گی اور جو غیر حاضر پایا گیا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ صفائی ڈیوٹی پر مامور عملہ کی شفٹ وائز ڈیوٹی لگائی جائے گی تاکہ صفائی و ستھرائی کے انتظامات بہتر ہوں۔ شہر میں سڑکوں کے دونوں اطراف سرسبز اور خوبصورت پودے کا پھول لگائے جائیں اور ان کی حفاظت بھی کی جائے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں