اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ظہور حسین کا گورنمنٹ پرائمری سکول کا دور ہ

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:06

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ظہور حسین نے گورنمنٹ پرائمری سکول کا دور ہ کر کے سکول میں تعلیمی انتظامات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیااساتذہ کی حاضری بھی چیک کی اور کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں وہ محنت اور ایمانداری اور دیانتداری سے فرائض سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

اپنی تمام تر توجہ طالبعلموں کو معیاری تعلیم کی فراہمی پر مرکوز کریں ۔انہوںنے مزید کہا کہ حکومت پنجاب بنیادی تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ معاشرے کی ترقی میں اساتذہ کا اہم کردارہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں