تحصیل 18 ہزاری کو ضلع کی مثالی تحصیل بنائیں گے،اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری

پیر 17 دسمبر 2018 18:32

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ظہور حسین نے کہا ہے کہ تحصیل 18 ہزاری کو ضلع کی مثالی تحصیل بنائیں گے۔ شہر میں صفائی کے نظام میں بہتری اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے تاجر اور دکاندار ان کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں تاجروں اور دکانداروں کے ساتھ صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ اسسٹنٹ کمشنر ظہور حسین نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے شہر کا حسن ماند پڑ گیا ہے شہر کو تجاوزات سے پاک کیا جائے گا جبکہ صفائی کے نظام میں بھی بہتری لائی جائے گی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں