جھنگ، شوگر سیزن کاآغاز نہ ہونے پر کسانوں کی دھرنا کی دھمکی

پیر 17 دسمبر 2018 18:32

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) شوگر سیزن کاآغاز نہ ہونے پر کسانوں کی دھرنا کی دھمکی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جھنگ کی دو شوگرملیں، شکر گنج ملز اور بھون شوگر ملز نے کسانوں کا استحصال کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے باوجودابھی تک کرشنگ سیزن کا آغاز نہیں کیاجس پر کسانوں نے شدید احتجاج کیا ہے کسان اتحاد کی ہنگامی میٹنگ میں شوگر سیزن کاآغاز نہ کرنے پر انتہائی مایوسی کااظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ضلعی صدر مہرواجد علی نول ، تحصیل صدر حاجی نذیراحمدکانواں ، ضلعی جنرل سیکرٹری ارشد سلیانہ و دیگر ممبران نے ہنگامی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر 18دسمبر تک کرشنگ سیزن کا آغاز نہ کیا گیا تو 19دسمبر کو سرگودھا روڈپر واقع چنڈ پل مکمل بند کردیں گے اور جب تک شوگر ملز نہیں چلیں گی اس وقت تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں