جھنگ، موٹر سائیکل اور ٹریلر کے تصادم میں عورت جاںبحق

پیر 17 دسمبر 2018 18:32

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) موٹر سائیکل اور ٹریلر کے تصادم میں ایک عورت ہلاک ہو گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق بھکر روڈ پر کوٹ خیرا کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریلر کا تصادم ہوگیا،حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، جس کے نتیجہ میں ایک 45سا لہ شادی شدہ خاتون ثریا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کرلاش پولیس کے حوالے کی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں