اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ظہور حسین نے تحصیل بھر ے مختلف کنڈا جات چیک کئے

منگل 18 دسمبر 2018 20:07

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ظہور حسین نے گزشہ روز تحصیل بھر ے مختلف کنڈا جات چیک کئے ۔ اس موقع پر انہوںنے کہا کہ گنے کے وزن میں ہیرا پھیری ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

کنڈا مالکان ایمانداری کا مظاہرہ کریں اوردرست وزن کے مطابق ہی رسید جاری کی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں غیر قانونی کنڈا جات کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائیگا اس ضمن میں کنڈا مالکان اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں