سی ای او ہیلتھ کا مختلف بنیادی مراکز صحت کا دورہ

پیر 14 جنوری 2019 21:45

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی کی ہدایت پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر یونس رشیدنے گزشتہ رات دیہی مرکز صحت موچی والا، بنیادی مرکز صحت چک220اور بنیادی مرکز صحت کوٹ لکھنانہ کا اچانک دورہ کرکے مریضوں کو فراہم کی جانیوالی علاج معالجہ کی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کے حوالہ سے خصوصی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

اس د وران انہوںنے مراکز صحت میں صفائی ستھرائی، ادویات کے سٹاک اور سٹاف کی حاضری چیک کی ۔ سی ای او ہیلتھ نے مراکز صحت میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فی الفورموثر انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں