ڈاکٹر محمد اسلم میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ تعینات

منگل 15 جنوری 2019 19:59

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گریڈ 18کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم کو خالی آسامی پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ تعینات کر نے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ آسامی سابق میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ ڈاکٹر حبیب احمد بٹر کے بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چلڈرن ہسپتال فیصل آباد تبادلہ کے باعث خالی ہوئی تھی۔

ڈاکٹر محمد اسلم سینئر میڈیکل آفیسر گریڈ 18قبل ازیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔علاوہ ازیں ایڈیشنل ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ ڈاکٹر ظفر پاتوآنہ سے ایم ایس کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں