ریسکیو1122کے اہلکاروں کا ماہانہ فزیکل فٹنس ، پروفیشنل مہارت کا ٹیسٹ

منگل 15 جنوری 2019 19:59

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ریسکیو1122کے اہلکاروں کا ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ اور پروفیشنل مہارت کا ٹیسٹ مائی ہیر سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کیا گیا جس میں ریسکیو اہلکاروں کے ایک میل دوڑ ،آگ بجھانے کے طریقے اور کسی بھی ایمرجنسی میں مریض کو ابتدائی طبی امداد کے طریقے چیک کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122جھنگ علی حسنین نے بتایا کہ ریسکیورز کا یہ ٹیسٹ ماہانہ لیا جاتا ہے جس کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے اور ریسکیورز کے لیے فزیکل فٹ ہونا بہت ضروری ہے اگر ریسکیورز فزیکلی مکمل فٹ ہو گا تو ہی وہ کسی بھی ایمرجنسی میں بھرپور طریقے سے ریسکیو آپریشن کر سکے گا ٹیسٹ میںعلی حسنین ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے علاوہ محمد امین اسٹیشن کوارڈینیٹر اور اعتماد احمد میڈیا کوارڈینیٹر موجود تھے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں