گورنمنٹ کالج آف کامرس جھنگ کا اعزاز

منگل 15 جنوری 2019 19:59

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) یونیورسٹی آف فیصل آباد کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف کامرس جھنگ نے ایم کام سیکنڈپارٹ2018کے سالانہ امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنوں کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جس کے مطابق نورالعین نے پہلی ، نازیہ افضل نے دوسری اور فیاض احسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر نعیم خان لاشاری نے پوزیشن ہولڈز کے اعزاز میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کالج آف کامرس کیلئے یہ ایک بڑا اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

طلباء و طالبات ملک وقوم کی خدمت کیلئے انتھک محنت کریں اور اسی جذبہ اور لگن سے تعلیمی میدان میں پروان چڑھیں۔پرنسپل ملک محمد مراد سعید نے کہا کہ کالج کے اساتذہ کی محنت اور کاوشوں کی بدولت آج اس کالج نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوزیشنز حاصل کی ہیں جو کہ انکی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بعد ازاں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر نعیم خان لاشاری اور پرنسپل ملک محمد مرادسعیدنے ایم کام سیکنڈپارٹ کے سالانہ امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں نقد انعامات تقسیم کئے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں