ڈسٹرکٹ جیل میں دہشت گردوں کے خلاف فرضی مشق کا انعقاد

جمعرات 17 جنوری 2019 21:25

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ جیل میں دہشت گردوں کے خلاف ایک فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو112 2پولیس اور بم ڈسپوزل کی ٹیموں نے حصہ لیا فرضی مشق میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ریسکیو 1122نے فرضی مشق میں بھرپور رسپانس ٹائم دیا فرضی مشق میں ریسکیو کی ایک ایمبولینس اور ایک فائر وہیکل نے حصہ لیا ریسکیو ٹیم نے فرضی دہشت گردوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کرنے کی مشق کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے بتایا کہ اس طرح کی مشقوں سے اداروں کی کارکردگی کو جانچا جا سکتا ہے اور کارکردگی بہتر بنائی جا سکتی ہے اور ریسکیو1122ہر وقت کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کے لئے تیار رہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں