جھنگ،غیر قانونی بس سٹینڈز کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن

ہفتہ 19 جنوری 2019 18:59

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی کی ہدایت پر غیر قانونی بس سٹینڈز کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں غیر قانونی اڈوں کے خاتمہ کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر واحد اجمند ضیاء نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالرئو ف اعوان ، ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی ، چیف افسران ،ٹرانسپورٹ، ٹریفک سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر واحد ارجمند ضیا ء نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی بس اڈے قائم کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔ٹرانسپورٹرز حضرات خود ساختہ اڈے ختم کردیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت کاروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں