جھنگ،ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 31 جنوری 2019 17:34

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوواحد ارجمند ضیاء کی زیر صدارت کسانوں کی فلاح وبہبود اورمختلف محکمہ جات سے ان کے درپیش مسائل کے ازالہ کیلئے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ زراعت ، محکمہ انہار،لائیو سٹاک،فیسکو،واٹر مینجمنٹ ،سیڈ کارپوریشن بنکوں کے افسران ، کھاد بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ کسانوں اور کاشتکاروں کے نمائندوںنے شرکت کی ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت طاہر محمود نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع میںکھاد اوردیگرزرعی ادویات کی فراہمی کے بارے میں اب تک 187مقامات پر چیکنگ کے دوران جعلی اور غیر معیاری کھاد فروخت والے 67کھاد ڈیلروں کو2لاکھ64ہزار5سو روپے کے جرمانے کئے گئے جبکہ 5افراد کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات بھی درج کروائے گئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ25110کسانوں کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے جبکہ1337رجسٹرڈ کسانوں کوزرعی قرضے فراہم کئے گئے ۔

انہوںنے بتایا کہ جھنگ کی شوگرملوں میں کنڈوں کا معیاراور دیگر امور کی نگرانی کیلئے محکمہ زراعت کے 18فیلڈ اسسٹنٹ تعینات کئے گئے ۔انہوں نے کاشتکاروں کے لئے تربیتی پروگرامز،ٹیوب ویلز سے پانی کے سیمپلز اکٹھے کرنے،فصلوں کی تازہ ترین صورتحال اور دیگر اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں