رمضان شوگر مل انتظامیہ نے کسانوں کو گنا کی ادائیگی روک لی

3 سینکڑوں کسانوں کے کروڑوں روپے کی ادائیگی نہیں کی گئی ، کمشنر کین پنجاب کو شکایت درج ، کسانوں کا عمران خان اور بزدار سے جلد ادائیگیوں کا مطالبہ

جمعہ 22 مارچ 2019 22:21

رمضان شوگر مل انتظامیہ نے کسانوں کو گنا کی ادائیگی روک لی
جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگر مل چنیوٹ نے سینکڑوں غریب کسانوں کے کروڑوں روپے کی ادائیگی روک لی ہے ۔ گنا کی ادائیگی نہ ہونے سے کسانوں نے مل انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گنا کی ادائیگیوں کو ہر حال میں یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

رمضان شوگر مل نے کروڑوں روپے کا گنا کسانوں سے خریدرکھا ہے اور بروقت ادائیگی کرنے کی بجائے کئی ماہ سے ادائیگی بھی نہیں کی اور کسانوں کو جھوٹے وعدے کرکے روزانہ ٹرخایا جارہا ہے بھوانہ تحصیل کے سینکڑوں کسانوں نے اپنے ایک بیان میں حکومت پنجاب اور وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گنا کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے رمضان شوگر مل انتظامیہ کو سخت احکامات جاری کرے رمضان شوگر مل کے مالکان شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، سلمان شہباز ماضی میں ہر ٹرالی سے پچاس من سے زائد گنا کی کٹوتی کرتے تھے لیکن اس سال عمران خان کے سخت ایکشن کے نتیجہ میں اس سال کٹوتی نہیں کی گئی جس پر کسان خوشی سے نہال ہیں لیکن اب ادائیگی نہ ہونے پر سخت پریشان ہیں کسانوں کو ادائیگی نہ کرنے کیکے منیجر ابو بکر نے کسانوں کو جھوٹے وعدے کرنے کا ٹھیکہ اٹھا رکھا ہے ابو بکر نامی شریف خاندان کا نوکر ہے جو کسانوں کو ٹرخانے کی تنخواہ لے رہا ہے منیجر مل ابو بکر ادائیگی نہ ہونے کے ذمہ دار ہیں اس حوالے سے کمشنر کین پنجاب کو آگاہ کردیا گیا ہے اور اپیل کی گئی ہے کہ گنا کی ادائیگی کو ہر حال میں یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور مل انتظامیہ کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائی

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں