ڈپٹی کمشنر جھنگ کا تحصیل اٹھارہ ہزاری کا دورہ

بدھ 17 اپریل 2019 19:13

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے تحصیل اٹھارہ ہزاری کا دورہ کیا۔ انہوںنے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، اراضی مرکز ، حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ، دیہی مرکز صحت حویلی بہادر شاہ سمیت ڈال موڑگندم خریداری مرکز میںسہولیات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے تفصیلی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوردیہی مرکز صحت حویلی بہادر شاہ گئے جہاں انہوںنے طبی دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کی توسیع وترقی کے لئے اقدامات کو آگے بڑھایا جارہا ہے جبکہ دیہی مراکز صحت میں مریضوں کو مقامی سطح پر ہی ہر قسم کے علاج کی سہولت مہیا کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجود ڈاکٹرز نے دیگر معاملات بارے بریفنگ بھی دی۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے لینڈ ریکارڈ سنٹر کے معائنہ کے دوران انچارج اراضی مرکز کو ہدایت کی کہ اراضی مرکز میں فرد ملکیت ودیگر معاملات کے سلسلہ میں آنے والے سائلین سے اچھا برتائو کیاجائے اور ان کی تمام سہولیات کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

سائلین کے بلاوجہ چکر نہ لگوائیں جائیں ۔انہوںنے کائونٹر پرجاکرسائلین سے معلومات حاصل کیں اور موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹائوٹ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ دریں اثنا ء بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے خریداری مرکز ڈال موڑکا بھی معائنہ کیا جہاں انہوںنے کاشتکاروں کی درخواستوں کی رجسٹریشن کے عمل اور دیگر انتظامی سہولیات کو چیک کیااور اس حوالہ سے باردانہ کے حصول کے سلسلہ میں آئے ہوئے گندم کے کاشتکاروں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے ۔

ڈپٹی کمشنر نے گندم کے خریداری مراکز پر سٹاف کی ڈیوٹیز کو چیک کرنے سمیت کاشتکاروں کی آسانی کے لئے دیگر انتظامات کا معائنہ کیا اور سنٹر انچارج کو ہدایت کی کہ موسم کی خرابی اور بارشوں کی صورت میں انتظامی امور میں خرابی نہیں ہونی چاہئے۔ مزید براں ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا دورہ کیا جہاں انہوںنے کام کرنے والے چائنیز انجینئر ز اور ورکروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر کو پاور پلانٹ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں