پولیو مہم کے تمام امورکی کڑی نگرانی کی جائیگی، ڈی سی جھنگ

بدھ 17 اپریل 2019 19:15

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو کی خصوصی رائونڈ کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے محکمہ صحت کے افسران پر واضح کیا کہ انسدادپولیو مہم کے تمام امورکی کڑی نگرانی کی جائیگی تاہم مہم کے تمام مراحل تربیت یافتہ سٹاف کے ذریعے مکمل کئے جائیں اورمحکمانہ طے شدہ طریقہ کار پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

انہوںنے کہا کہ انسداد پولیو کی خصوصی رائونڈ کے سلسلے میں والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو مہم کے دوران پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ نے 22تا26اپریل انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے مکمل کئے گئے انتظامات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ضلع بھر میںپانچ سال تک کی عمر کے 4لاکھ90ہزار893 بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کی1135ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوپولیو قطرے پلانے کے لئے ڈیوٹیاںسرانجام دیں گی اس ضمن میں 85یونین کونسلز کیلئے 220ایریا انچارج اور 994موبلائزرز سمیت دیگر سٹاف بھی مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طے شدہ ٹارگٹ کوسو فیصد ہرصورت میں مکمل کیا جائیگا لہٰذا انسدادپولیو مہم کے دوران غفلت ،سستی اورنا اہلی کے مرتکب محکمہ ہیلتھ و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت ترین ایکشن لینے سے گریز نہیں کیا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو سے انکاری والدین اپنے بچوں کو قطرے زور پلوائیں بصورت دیگر انکے خلاف کاروائی کی جائیگی۔ایسی صورتحال میں محکمہ صحت کی ٹیمیں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے فوری رابطہ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پولیو وائرس کے یکسر خاتمہ کے لئے ہر رائونڈ خصوصی اہمیت کا حامل ہے جس کی کامیابی کے لئے تمام طبقات کا تعاون ناگزیر ہے۔ اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شاہد عباس جوئیہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اسلم کے علاوہ محکمہ صحت،تعلیم،سوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں