ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ کا معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 6 ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کاحکم

ہفتہ 1 دسمبر 2012 15:41

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔1دسمبر 2012ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد رفیق نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث چھ ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے مقدمات جلد فیصلہ کیلئے سینئر سول جج جھنگ کو بجھوا نے کا حکم دیا۔ یہ حکم انہوں نے ہفتہ کو ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے تفصیلی دورہ کے دوران صادر کیا۔اس دوران سینئر سول جج جاوید اقبال بوسال ،ایس پی انوسٹی گیشن نعیم الحسن ،اے سی سجاد ظفر گوندل ،پروبیشن آفیسر محمد اقبال اور سپر نٹنڈنٹ جیل احمد نوید گوندل کے علاوہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی اوردیگر جیل عملہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تمام بیرکس ملزمان و مجرمان بشمول خواتین اور نوعمر کے علاوہ جیل ہسپتال ،لنگر خانہ اور سکول کا بھی معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے انفرادی طور پر قیدیوں کے مسائل معلوم کئے اور ان کے ازالہ کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں ۔اس دوران چند ملزمان نے ضمانت پر اپنی رہائی اور کچھ ملزمان نے اپنے مقدمات کے جلد فیصلوں کے بارے استدعا کی جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی کہ ان ملزمان کی درخواست ہائے متعلقہ عدالت کو بھجوائی جائیں جن پر فاضل عدالت میرٹ پر جلد فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے ہسپتال میں داخل اسیرو ملزمان کے مناسب علاج معالجہ اور خصوصاً ٹی بی کے مریضوں کیلئے مرض کے لحاظ سے موزوں غذا فراہم کرنے اورلنگر خانہ میں غذاکو روزانہ کی بنا پر چیک کرکے جیل ملزمان کیلئے معیاری کھانہ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔اور کہا کہ جو نوعمر ملزمان درخواست ضمانت گزارنے چاہتے ہوں ان سے درخواسیتں وصول کرکے عدالت میں بھجوائی جائیں۔ انہوں نے موقع پر موجو د ایس پی انوسٹی گیشن کو ہدایت کی کہ نوعمر ملزمان کے چالان قانون کے مطابق علیحدہ سے داخل کریں تاکہ ان کی جلد سماعت شروع کی جاسکے۔انہوں نے اس دوران جیل میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بھی چیک کیا اور ہدایت کی کہ اے ہمیشہ کیلئے بحال رکھا جائے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں