لاہورہائی کورٹ لاہور کے ساتھ مسلسل رابطہ کیلئے ضلع کی تمام تحصیلوں میں فوکل پرسن مقرر

ہفتہ 1 دسمبر 2012 15:42

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔1دسمبر 2012ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد رفیق نے لاہور ہائی کورٹ لاہور کے احکامات کی روشنی میں پرانے مقدمات کے جلد فیصلے اور لاہورہائی کورٹ لاہور کے ساتھ مسلسل رابطہ کیلئے ضلع کی تمام تحصیلوں میں فوکل پرسن مقرر کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق جھنگ میں سینئر سول جج جاوید اقبال بوسال ، تحصیل شورکوٹ میں سول جج درجہ اول رانا قمر یٰسین ندیم اور تحصیل احمد پور سیال میں سول جج محمد اقبال ہرل فوکل پرسن مقرر کیاگیاہے جو کہ تمام عدالت ہائے ،دفتر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور فاضل عدالت عالیہ لاہور کے درمیان رابطے کا کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں