جھنگ، ڈپٹی کمشنر کا صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید موثراور فعال بنانے کے حوالہ سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

ہفتہ 15 جون 2019 22:49

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹونے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید موثراور فعال بنانے کے حوالہ سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے صفائی ستھرائی کے امور میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے حوالہ سے مجسٹریٹ روڈ، گوجرہ روڑ، کلمہ چوک سٹیلائٹ ٹائون، عید گاہ روڈ،بھکر روڈ، محلہ چندانوالہ، ڈی سی ہائو س روڈاور ٹوبہ روڈ سمیت سرگودھا روڈ سے ملحقہ عمران خان روڈکے معائنہ کے دور ان موقع پربلدیہ عملہ کے کام کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید موثراور فعال بنانے کے حوالہ سے صفائی آپریشن کو جاری رکھا جائیگا اور شہریوں کو آلودگی اور گندگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیں۔ انہوںنے بلدیہ عملہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیںاس ضمن میں ڈیوٹی سے کام چور اور غفلت برتنے والے بلدیہ عملہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ شہر کوصفائی ستھرائی کے لحاظ سے مثالی بنانے کیلئے شہری بھی اس خصوصی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور انتظامہ کا بھرپور ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں