سیدہ عابدہ حسین اور مخدوم فیصل صالح حیات پانی چوری کی بیشتر وارداتوں میں ملوث نکلے

Jشاہ جیونہ کے سید خاندان کی ملکیت میںہزاروں ایکڑ زمین ہے جس کو سیراب کرنے کے لئے نہر سے پانی چوری کرتے ہیں ، 100 سے زائد گاؤں کے کسان کی زمینیں بنجر ہو چکی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کے بعد پانی چوری میں ملوث سید خاندان کے افراد کو گرفتار کیا جائے گا،تھانہ قادرپولیس حکام

اتوار 23 جون 2019 19:50

سیدہ عابدہ حسین اور مخدوم فیصل صالح حیات پانی چوری کی بیشتر وارداتوں میں ملوث نکلے
جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2019ء) پنجاب کے پسماندہ ضلع جھنگ میںپانی چوری کی وارداتوں میں سب سے زیادہ ملوث شاہ جیو نہ کہ سید خاندان ہیں جن کے خلاف تھانہ قادر پور میں درجنون مقدمات درج ہیں لیکن آج تک کسی ملزم کو سزا نہیں ہوئی ہے ان مقدمات میں ملوث سیدہ عابدہ حسین، مخدوم سید فیصل صالح حیات کے رہائی اسد حیات کے علاوہ دیگر افراد ملوث ہیں شاہ جیونہ کے سید خاندان کی ملکیت میںہزاروں ایکڑ زمین ہے جس کو سیراب کرنے کے لئے نہر سے پانی چوری کرتے ہیں جس کے نتیجہ میں 100 سے زائد گاؤں کے کسان کی زمینیں بنجر ہو چکی ہیں تھانہ قادر پور کے حکام نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کے بعد پانی چوری میں ملوث سید خاندان کے افراد کو گرفتار کیا جائے گا جبکہ جن ملزمان نے ضمانتیں کرا رکھی ہیں ان کی منسوخی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ماضی میں پانی چوری کے الزامات پر سیدہ عابدہ حسین اور فیصل صالح حیات انتخابات کے لئے نا اہل بھی ہو چکے ہیں لیکن پانی چوری کی سزا کسی فرد کو نہیں ہوئی ہے تھانہ مسن کے سینکڑوں دیہاتوں کے غریبوں نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی چوری میںملوث سید خاندان کے با اثر افراد کو فوری گرفتار کیا جائے اور چوری میں ملوث غریبوں کو تنگ نہ کیا جائے کہنے کو یہ سید خاندان انہیں اقتدار دیتا ہے تو ذاتی مفادات کے لے سرکاری و سائل کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں وزیراعلیٰ کو چاہئے کہ پانی چوری میںملوث اس خاندان کے تمام ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے تا کہ انصاف کا بول بالا بلند ہو ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں