مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر جھنگ

جمعہ 5 جولائی 2019 19:13

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں ضلع بھر میں مجموعی طور پر پر گراں فروشی میں مرتکب دکانداروں کو 81 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔26 گراں فروشوں کے خلاف ایف آئی آر جبکہ تین گرفتار کر لئے گئے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں دو سو اٹھائیس مقامات پر چھاپے مار کر اشیاء و خوردونوش کی قیمتیں چیک کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں گی۔انہوںنے کہا کہ عوام کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔عام آدمی کو مقرر کردہ قیمتوں پر اشیا ضروریہ کی فراہمی کے لیے تمام ضروری فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ گرانفروش حضرات اپنا قبلہ درست کر لیں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ تشکیل کردہ ٹیمیں ضلع بھر میں متحرک ہیں جواشیائے خوردونوش و دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں باقاعدگی سے چیک کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں