تمام غیر سرکاری تنظیمیں رجسٹریشن کی تجدید کیلئے ڈی سی/ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کے آفس رجوع کریں، ڈی سی جھنگ

جمعہ 5 جولائی 2019 19:14

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہاہے کہ تمام غیر سرکاری تنظیمیں جو رجسٹرار جائنٹ سٹاک کمپنیز، سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860ء کے تحت رجسٹرڈ ہیں وہ پندرہ دن کے اندر اپنی تنظیم یا این جی او کی رجسٹریشن کی تجدید کیلئے جلد از جلد ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کے آفس کے رجوع کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع بھر کی رجسٹرڈ تنظیموں کے حوالہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اگر کوئی غیر سرکاری تنظیم یا این جی او بغیر رجسٹریشن کا م کر رہی ہے تو وہ بھی فوراً ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز سے پندرہ جولائی تک رجسٹریشن کروائیں بصورت دیگر ان کے خلاف حکومت پنجاب سخت قانونی کاروائی کرنے کی مجاز ہوگی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں