مرکز صحت میں نظم و نسق برقرار رکھنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، ڈی سی جھنگ

ہفتہ 6 جولائی 2019 18:11

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو نے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ زاہد حسین کے ہمراہ دیہی مرکز صحت رشید پور کا اچانک دورہ کرکے وہاں تعینات ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کی حاضری چیک کی جبکہ مرکز صحت کے مختلف شعبوں ، ادویات کی دستیابی اور دیگر ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ہدایت کی کہ مرکز صحت میں نظم و نسق برقرار رکھنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

اس تناظر میں مریضوں اور انکے لواحقین کومفت علاج معالجہ کی ہر ممکن حد تک سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔انہوںنے تاکید کی کہ مرکز صحت کے عملہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور مریضوں اور انکے لواحقین سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ ڈپٹی کمشنرنے موقع پر موجود ڈاکٹرز اورعملہ کو باہمی رابطہ اور تعاون کو مزیف موثر بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں