جھنگ میں کوئلے سے بھرا ٹرک موٹر سائیکل رکشے پر الٹنے سے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق،لاشوں کو ٹرک کی باڈی کاٹ کر نکالاگیا

ہفتہ 12 جنوری 2013 19:05

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12جنوری۔2013ء) جھنگ بھکر روڈ پر کوٹ خیرا کے قریب کوئلے سے بھرا ٹرک موٹر سائیکل رکشے پر الٹنے سے 2 بھائیوں سمیت 4 افرادجاں بحق ہوگئے،لاشوں کو ٹرک کی باڈی کاٹ کر نکالاگیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس کے مطابق کوئلے سے بھرا ٹرک ڈیرہ غازی خان سے جھنگ آرہا تھا کہ کوٹ خیرا کے قریب موڑ کاٹتے ہو ئے اوور لوڈنگ کے باعث موٹرسائیکل رکشے پر الٹ گیا۔جس کے نتیجے میں 2بھائیوں ندیم اور قیصر ،رکشہ ڈرائیور شاہد اور باجوڑ ایجنسی کا رہائشی دوست محمدٹرک کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے،لاشوں کو ٹرک کی باڈی کاٹ کر نکالاگیا۔جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردی گئیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں